390

حضور نبی اکرم ﷺ کے زیر استعمال سواریاں

حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے گھوڑے اونٹ خچر اور دراز گوشت بر پر سواری کی ہے گھوڑوں کا ذکرہم پہلے کر چکے ہیں (اونٹنی) آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اونٹنی کا نام قصواء تھا اسی کو عضباء اور جدعاء بھی کہا جاتا ہے سفر ہجرت اسی پر کیا تھا (خچر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک خچر بھی تھا جس کو شہباء اور دلدل کہتے تھے

اسی پر آپ نے فتح مکہ کا سفر طے کیا تھا عہد صدیقی میں یہ فوت ہوا(درازگوش) دراز گوش دراصل گدھے کو کہتے ہیں لیکن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب میں اس کو دراز گوش کہتے ہیں اپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیر استعمال دراز گوش کا نام یعفور تھا جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد اپنے آپ کو کنویں میں گرا دیا تھا کیونکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدائی برداشت نہیں کر سکا تھا۔
تحریر:محمد ھمام الثانی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں