حج کے کل تین رکن ہیں:ایک احرام: دل سے حج کی نیت کرکے مکمل تلبیہ پڑھنا۔دوسرا وقوف عرفہ: نویں ذی الحجہ کو زوالِ آفتاب کے بعد سے لے کر دسویں ذی الحجہ کی صبح صادق کے درمیان میدانِ عرفات میں ٹھہرنا، چاہے کچھ ہی دیر کے لیے ٹھہرے۔(یہ رکنِ اعظم ہے) تیسرا طواف زیارت، جوکہ وقوفِ عرفہ کے بعد کیا جاتا ہے۔ (ایاز مختار‘ مندرہ)
69