جہلم کھیوڑہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث رکشہ کھائی میں جا گرا، 4 افراد زخمی ہوگئے

جہلم تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقے زیڈ موڑ کھیوڑہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک رکشہ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری امداد کےبعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دیا گیا
زخمی افراد کی تفصیل:
1۔ نیاز علی ولد خان محمد، عمر 37 سال
2۔ آمنہ زوجہ امداد حسین، عمر 35 سال
3۔ ذوالفقار ولد نور، عمر 60 سال
4۔ نرگس زوجہ نیاز علی، عمر 42 سال