تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او چوہدری اللہ دتہ نے انسانیت اور خلوص کی ایک خوبصورت مثال قائم کی۔ تھانے میں صفائی کے فرائض انجام دینے والے اہلکار کے بچے کی سالگرہ پر ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ساتھ خوشی کے لمحات بانٹے، کیک کاٹا اور بچے کو محبت بھرا تحفہ دیا۔ یہ منظر پنجاب پولیس کے اس مثبت پہلو کو اجاگر کرتا ہے جو صرف قانون نافذ کرنے تک محدود نہیں بلکہ انسانیت، احترام اور احساس سے جڑا ہوا ہے
