جہلم تحصیل پنڈ دادن خاں کے علاقے دھریالہ جالپ گاؤں کے قریب فوجی فاؤنڈیشن سکول کا 15 سالہ طالب علم سڑک کراس کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی طالب علم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔
جان بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت احمد ولد محمد اصف عمر 15 سال ہوئی
