تیمور مرزا کا بڑا فیصلہ! ایف پلس کے ساتھ 3 کروڑ روپے کا معاہدہ

انتظار کی گھڑیاں ختم! 
ٹیپ بال کرکٹ کے بادشاہ، ریکارڈ ساز بلے باز اور واحد برانڈ پلیئر تیمور مرزا نے اپنا پرانا برانڈ چھوڑ کر F PLUS کو جوائن کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف پلس نے تیمور مرزا کو سالانہ 3 کروڑ روپے کا معاہدہ آفر کیا ہے — یعنی اب مرزا صاحب چاہے سوئیں یا جاگیں، ایک دن کا ایک لاکھ روپے ان کی جیب میں جائیں گے! 

اگر آج ٹیپ بال کرکٹ نے یہ مقام حاصل کیا ہے تو اس کے پیچھے تیمور مرزا کا بہت بڑا کردار ہے۔ 
یہ وہی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے برانڈ ایگریمنٹ اور اسپانسرڈ بلوں کا ٹرینڈ متعارف کروایا — آج جو ہر پروفیشنل پلیئر کسی برانڈ کے ساتھ کھیلتا ہے، وہ اسی بنیاد کا تسلسل ہے جو تیمور مرزا نے رکھی۔ 

کرکٹ کی دنیا میں بہت سے نام آئے اور گئے،
مگر تیمور مرزا ایک ایسا نام ہے جو لیجنڈ بن چکا ہے —
اور لیجنڈز کبھی ختم نہیں ہوتے! ✨