169

تحریک انصاف بڑی سیاسی جماعت بن گئی/ خلیق احمد

کے جنر ل الیکشن میں واضع کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن نے عنان حکومت سنبھالاہی تھا کہ ملک بھر میں انتخابات میں دھاند ی کرکے کامیابی حاصل کرنے کا الزام مسلم لیگ ن پر نہ صر ف لگناشروع ہو گیا بلکہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے باضابطہ طور پر ایک ایسی تحریک شروع کردی جس سے بظاہرنظر آ رہا تھا کہ اگر انتخابات میں دھاندلی ثابت ہو جاتی ہے تو موجودہ حکومت کو گھر جانا پڑے گا عمران خان نے اس تحریک میں علامہ طاہر القادری کی حمایت حاصل اور دونوں غیر فطری دوست اسلام آباد میں آکر دھرنہ دے کر بیٹھ گئے عمران خان کے سپورٹر اور چاہنے والوں نے دھرنے کے دوران عمران کو ہرزاویے سے سپورٹ کیا نیا پاکستان کا نعرہ لگا یا گیا اس کے بعد گو نواز گو کو ملک بھر میں پھیلا دیا گیا ان دنوں میں عمران خان سیاست دان کم اور کسی فلم کے ہیرو زیادہ لگ رہے تھے اور منتخب وزیر اعظم کو سرعام نازیبا الفاظ سے پکارنا ان کا مشغلہ بن گیا تھا اسی دوران جاوید ہاشمی باغی کو عمران کی گفتگو ،مذاکرات اور پس پردہ راز و نیاز سے کسی سازش کی بو آئی اور باغی نے ایک بار پھر علم بغاوت بلند کرتے ہوئے تحریک انصاف کو کسی شارٹ کٹ راستے سے حکومت بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے وہ تمام راز افشا کر دیے ہاشمی کی پریس کانفرنس سے پاکستانی عوام نے تو بہت کچھ پالیا لیکن نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں میں سے بھی اکثر لوگ ورکر حیرت میں پڑھ گئے کہ ہم نیا پاکستان بنانے نکلے تھے لیکن یہاں پر عمران خان کی سیاست روایتی سیاست دانوں جیسی ہی ہے وقت گذرتا گیا عمران نے دھرنا ختم کر دیا واپس اسمبلیوں میں آنے کا اعلان کر دیا بلا شبہ تحریک انصاف ایک بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ۔ آج تحریک انصاف میں لوگوں نے ایسے شمولیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جیسے شامل ہونے والوں کو سو فیصد کنفرم ہے کہ اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی پاکستان میں ایک لمبے عرصے کے بعد عدالت عالیہ کے حکم پر کنٹونمنٹ کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا ان انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے کوئی انگلی نیں اٹھا سکتا کیوں کہ یہ انتخابات پاک آرمی کی زیر نگرانی میں منعقد کرائے گئے ان انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ 2013کے جنرل الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں کی گئی ۔ راولپنڈی کینٹ میں کلین سویپ کرنے کے بعد مسلم ن نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ دھاندلی کا ڈھونڈورا پیٹنے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو دیکھ کر اپنا قبلہ درست کر لیں مسلم لیگ ن نے اپنا ووٹ بینک برقرار رکھا اور چوہدری نثار علی خان اور چوہدری تنویر خان کی زیر قیادت راولپنڈی سے ٹیکسلا تک کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بلدیاتی حوالے سے اختلافات کے باوجود مسلم لیگ ن کے ووٹرنے شیر کو ترجیح دی بلاشبہ مسلم لیگ ن نے ملک بھر میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں ہیں اور ان انتخابات کو کسی اپوزیشن جماعت نے ابھی چیلنج نہیں کیا راولپنڈی سے ملک ابرار ،چوہدری سرفران افضل ، سردار نعیم ، چوہدری حنیف ، حاجی پرویز اور دیگر رہنماؤں نے اعلیٰ قیادت کو 20میں سے 19نشستیں جیت کر ملک بھر سے منفرد نتائج پیش کیے ۔ تحریک انصاف دوسری بڑی سیاسی قوت تو بنتی جار ہی ہے لیکن حالیہ انتخابات میں ملک کے باشعور عوام اور کینٹ کے پڑھے لکھے عوام آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کرنے والے عمران خان کے اندر گفتگو سے سخت نالاں نظر آئے۔ تجزیہ نگار کنٹونمنٹس بورڈ کے انتخابات کو تحریک انصاف کے لیے قدرے بہتر تصور کر رہے تھے اور خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ن لیگ کو ٹف ٹائم دیا جائے گا لیکن حقائق بالکل مختلف نظر آئے تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کا دعویٰ ہے کہ راولپنڈی سے شکست کے اسباب میں بڑی وجہ میرٹ سے ہٹ کر ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ ہے اور ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ عمران خان راولپنڈی اور ٹیکسلا کی تین قومی اسمبلی کی سیٹ جیتنے کے بعد یہاں سے مکمل آؤٹ ہو جاتے ہیں کیا وجہ ہے اس سارے معاملات کی تحقیقات لازمی ہیں ۔جماعت اسلامی کو امیر جماعت سراج الحق نے انتہائی فعال کر رکھا ہے اور راولپنڈی کینٹ سے جماعت اسلامی نے ایک سیٹ حاصل کی جس میں سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مرزا خالد کی سخت محنت شامل تھی راولپنڈی میں جماعت نے اپنی ساکھ بچالی لی اور اپنے آپ کو مکمل طور پر آؤٹ ہونے سے بچالیا یہ کہنا غلط نہیں کہ راولپنڈی کینٹ میں جماعت اسلامی ایک نشست کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی جو اس وقت قومی اسمبلی اور سینٹ میں برتری کے ساتھ اول او ر دوئم ہے راولپنڈی میں اپنا ایک بھی امیدوار کامیاب نہ کراسکی اور مقامی قیادت کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ راولپنڈی کینٹ سے مکمل طور پر آؤٹ ہو گئی ہے کنٹونمنٹس بورڈ کے انتخابات کے اور ملک بھرمیں بلدیاتی انتخابات ناگذیر ہیں بلا شبہ بلدیاتی انتخابات سے منتخب ہو کر آگے آنے والی قیادت ہی در اصل عوام کے نمائندگان ہوں گے اور بلدیات کی بدولت عام آدمی کے مسائل اپنے گاؤں محلے یونین کونسل ٹاؤن کونسل تحصیل سطح پر حل ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں