253

بیول،ریت سے بھرا ڈمپر اُلٹ گیا ڈرائیور کی حالت تشویشناک

بیول(راجہ طارق ایوب،نمائندہ پنڈی پوسٹ)بیول میں ریت سے بھرا ڈمپر الٹ گیا،ڈرائیور انتہائی سیریس حالت میں راولپنڈی منتقل۔کلر سیداں سے بیول کی جانب آتے ہوۓ ریت سے بھرا ٹرالر تھتھی کے مقام اترائی اترتے ہوۓ بریک فیل ہونے سے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔اور نالہ میں جا گرا جس سے اس کی ساری باڈی ٹوٹ گئی اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔کلر سے ریسکیو 1122 کو بلایا گیا جنہوں نے ایمبولینس میں زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں