پولیس چوکی قاضیاں کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری, نور علی چوک سے ایک شخص گرفتار, دیسی شراب بھی برآمد کرلی گی۔تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس چوکی قاضیاں سب انسپکٹر خدا داد نے شرقی گوجرخان میں منشیات کے خاتمے کے لیے کاروائیاں تیز کردی ہیں گزشتہ روز نور علی چوک سے ایک منشیات فروش ملک نثار کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے دیسی شراب برآمد کی گئی انچارج پولیس چوکی قاضیاں سب انسپکٹر خدا داد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مشن ہے کہ پولیس چوکی قاضیاں کے ایریا سے منشیات کا مکمل خاتمہ کروں اور علاقہ کو جرائم سے پاک کردوں اور انشاللہ اپنے اس مشن میں ضرور کامیاب ہوں گا جبکہ ڈکیت گینگ اور چوروں کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا ہے اور عنقریب وہ سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔۔۔
129