راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ ،راجہ غلام قنبر) راولپنڈی کی تحصیل کلرسیداں کے مرکز چوآخالصہ میں بکری چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ جس نے موقع پر تین سہولت کاروں کا نام لیا۔ ملزم کو حوالہ پولیس کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے صرف ایک شخص کے خلاف پرچہ دیا اور ملزم کے مبینہ سہولت کاروں کو ایف آئی آر کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
اس موقع پر متاثرین کے مشکلات کو دیکھتے ہوئے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ قمر مسعود نے عوام کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ایس ایچ او کلریسداں اور ڈی ایس پی کہوٹہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ گزشتہ روز راجہ قمر مسعود نے اس سلسلہ میں سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا اور ازاں بعد ایس پی انعم شیر سے ملاقات کی۔ ایس پی انعم شیر کی ملاقات میں مویشی مالکان کے علاوہ ایس ایچ او اور تفتیشی بھی موجود تھے۔
راجہ قمر مسعود کے مطابق پولیس تھانہ کلرسیداں کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا۔ راجہ قمر مسعود نے کہا کہ نامزد ملزمان سے کسی کی کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے۔ پولیس میرٹ پر تفتیش کرے تاکہ غریب مویشی پال حضرات کے نقصان کا ازالہ ہوسکے۔ راجہ قمر مسعود نے سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا اور ایس پی میڈیم انعم شیر کا تسلی و تفصیل سے انکوائری کی سماعت و ملاقات پر شکریہ ادا کیا۔