38

بچوں کو اپنے ساتھ کھانا کھلائیں

حضرت سیدنا عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:میں حضور اکرمؐکی پرورش میں تھا۔ (کھاتے وقت) میرا ہاتھ پیالے میں گھومتا تھا (یعنی ہر طرف سے کھانا کھاتا تھا)۔رسول اللہ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: اے لڑکے! بسم اللہ پڑھو اور سیدھے ہاتھ سے اپنے سامنے سے کھاؤ۔ اس کے بعد سے میں اسی طرح کھاتا ہوں۔(بخاری، ج 3، ص 521، حدیث: 5376) ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے بچوں کو اپنے ساتھ کھانا کھلائیں اور کھانے کے دوران بچوں کو سنتیں اور آداب سکھانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انشاء اللہ انکی تربیت ہوتی رہے گی۔ (عاشر سلطان‘بیول)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں