314

بارہ ربیع الاول کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ راولپنڈی میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم پورے عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی میلاد کمیٹیوں کے منتظمین کی تجاویز کی روشنی میں تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ کسی بھی قسم کی کمی کوتاہی نہ رہ جائے۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کے حکام کو ہدایت کی تفصیلی ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے تاکہ جلوسوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ بنے۔

انہوں نے کہاکہ 9 اور 11 ربیع الاول کو ہونے والی چراغاں کے موقع پر خواتین پولیس کی تعیناتی یقینی بنائی جائے اس کے علاؤہ تمام جلسوں کو فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے جلوسوں کے منتظمین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ عید میلادالنبی جمعہ کہ روز ہے نماز جمعہ کے دوران لاوڈ سپیکر استعمال کرنے سے گریز کریں .ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سلسلے میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میلاد کمیٹیوں کے منتظمین کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسان طارق ڈسٹرکٹ خطیب مولانا حافظ اقبال، صدر سیرت میلاد کمیٹی محمد محفوظ، عاصم اللہ، قاضی محمد شکور، راجہ ناصر محمود، احسان الہی ایڈووکیٹ، شیخ فرخ ایڈووکیٹ، ناظم جلوس مرکزی سیرت میلاد کمیٹی شیخ اعظم سمیت دیگر میلاد کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کوشش کی جائے گی کی 10، 11 12 ربیع الاول کو لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں پولیس، میلاد کمیٹی کے صدور اور ناظم جلوس مرکزی سیرت کمیٹی کے ممبران کا مشترکہ اجلاس کا انعقاد کیا جائے اور جلوسوں کے روٹس معائینہ کریں تاکہ کوئی کمی نہ رہ جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں