بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے!

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔
انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 4234 سے زائد رنز بنا کر دنیا کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بابر اعظم کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے بلکہ پاکستانی ٹیم کے لیے فخر کا باعث بھی بن گئی۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق بابر اعظم مستقل مزاجی، تکنیک اور کلاس کے اعتبار سے دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔