ملک امریز حیدر
قا رئین کرام آپ کو بہت بہت مبا رک ہو جناب حضرت محمد علی جناح قا ئداعظم کا یوم پیدائیش ہمیں نصیب ہو رہا ہے وہ قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں جو اپنے رہنماؤں کویادرکھتی حضرت قائداعظم وہ عظیم رہنما ہیں جن کے آباؤاجدادلاکھوں میں تھے اور آپ کے والد محترم کا چمڑے کا کاروباررتھا اس وقت آپ انگلینڈسے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے آئے ہندوستان میں کانگرس میں شمولیت اختیارکی لیکن چندسال میںآپ کو احساس ہوا کہ ہندو کبھی بھی مسلمانوں کے ساتھ مخلص نہیں اس وقت آپ نے اپنے چندرفقاء کے ساتھ مشورہ کیا اور مسلم لیگ کی بنیاد رکھی مسلم لیگ کا لفظی معنی مسلمان تھی اور مسلمان ایمان ولا ہو سکتا ہے کیونکہ جو ایمان والا نہ ہو وہ مومن نہیں ہوسکتااور جو مومن نہ ہو وہ مسلمان کہلانے کے لا ئق نہیں ہندوستان کی تقسیم مقصد نہیں تھا بلکہ دو نظریہ ہندو اورمسلمان دوالگ الگ نہ صرف قومیں ہیں بلکہ ہمارا نظریہ ہی الگ ہے کیونکہ وہ لوگ ایمان والے تھے ان کو احساس تھا کہ ہماری آنے والی نسلیں ہندو کی غلامی میں چلی جائیں گی اور تاعمر ہمیں ہندوں کی غلامی کرتے گذر جائیگی آپ کی شبہ روز محنت رنگ لائی آپ کے رفقاء نے آپ کا ساتھ دیا لا کھوں مسلمان آپ کے قافلے میں شامل ہوئے اور الحمداللہ ہمیں لاکھوں قربانیوں کے بدلے پہ پیارا وطن نصیب ہواجس کے بانی جناب قائداعظم تھے ہمیں ملک تو آزاد مل گیا پر ہماری بدقسمتی جو قومیں نہیں چاہتی تھی کہ پاکستان معرضِ وجود میں آئے انہوں ہمارا پیچھا نہیں چھوڑا 16دسمبر1971میں قائدکے پاکستان کو پہلی ضرب لگانے میں کامیاب ہوگئے ہمارے دو رہنماؤں کی اقتدار کالالچ دے کر ایک جرنل کی نااہلی سے پاکستان دو لخت ہو گیاہماراایک بازوں کاٹک کر کے بنگلہ دیش بنادیاگیا ہمیں کمزور کر دیا گیا قارئین کرام کبھی کسی نے یہ بات سوچی حضرت علامہ محمد اقبال ؒ اور حضرت محمدعلی جناحؒ آپ کے رفقاء کار وہ ہزاروں شہدا کی روحیں سنکیڑوں ماؤں بہنوں کی روحیں کس قدر تڑپی ہونگی 1971ء سے لیکر آج 2017ء تک ہمارے ان سیاستدانوں نے بابائے قوم بانی پاکستان جناب قائداعظم کی روح کا اس قدر تڑپایا قبر میں ان کے جسم اطہر اور عالم برزخ میں ان کی روح کو ایک پل چین نہ آنے دیا ان ظالموں نے با بائے قوم کے پاکستان کو ایسے نوچہ جیسے گِدمُردار کو نوح نوح کر کھاتے ہیں اور جیسے جیسے ہڈیوں سے گوشت کم ہوتا ہے اسی طرح تمام گِد خوش ہوتے ہیں اور عجیب عجیب آوازیں نکالتے ہیں بدتر ہیں ان گِدوں سے ہمارے سیاستدان اور حکمران انہوں نے قائد کی روح کو ہر روز صبح وشام زخمی کیا واپڈا کو لوٹ کر اربوں کا خصارہ پی آئی اے کو لوٹ کر اربوں کا خصارہ سٹیل ملز کو لوٹ کر اربوں روپے کا خصارہ غرض تمام کا تمام پاکستان ان لازموں کی کرپشن لوٹ مار کی بھینٹ چڑھ گیا انہوں نے قائدکے پاکستان کے ساتھ وہ کھلواڑکیا جو شاید ہندو بھی نہ کرتے وہ کم ازکم اس بات کا احساس کرتے یہ قائداعظم کی امانت ہے اور روز محشر ہمیں اس بربادی کاحساب دینا ہوگا ۔ان ظالموں نے یہ بھی نہ سوچا انگلینڈوالوں سے جان چھڑا کر ان کے قبضہ سے نکل کر الگ وطن بنا یا تھاجب قرآن پاک نے واضع پیغام دے دیا یہودونصارآپ کے دوست نہیں ہو سکتے اگر پاکستان کو لو ٹ لوٹ کر انگلینڈمیں جائیدادیں بنانی تھی تو الگ پاکستان کی کیا ضرورت تھی ہندوستان ہی رہنے دیتے آج پاکستان میں سیاستدان قائداعظم کی روح کے مجرم ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ان کے لیے کوئی معانی نہیں ہے سوائے لوٹ مار کرپشن ان کے لیے شاید معمولی بات ہے یہ وطن اسلامی جمعوریہ پاکستان ہے اور کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آیا یہ ظالم صرف اتنا سوچ لیں ان کے آباؤ اجداد منوں من مٹی کے نیچے دفن ہوگے ان کی ہڈیاں خاک میں مل گئی روحوں کا معاملہ خدا کے پاس ہے ہمارے تمام سیاسی جماعتوں کے 65پلس ہیں پانچ سال سے ذیادہ کوئی بھی ذندہ رہنے والا نہیں 2018ء کے الیکشن کے لیے سیاستدانوں سے اپیل کرتا ہوں سالگرہ پر کروڑوں خرچ کرتے ہوآج حضرت قائدہ کو ایک تحفہ دو ان کی سالگرہ کے موقع پر حکمران اپوزیشن اور ساستدان عہد کریں روح قائد کے ساتھ 2018ء کے انتخابات میں جو جماعت برسر اقتدار آئے جن کے حصے میں اپوزیشن آئے جو ممبر قومی وصوبائی اسمبلی بنے جو ممبر سینٹ بنے اپنی زندگی کے پانچ سال اس مظلوم پسماندہ 23کروڑعوام جن کو 70سال سے کوئی مسیحانہ مل سکا جن کے پاس علاج نہیں روزگار نہیں تعلیم نہیں انصاف نہیں خالص غزانہیں پینے کاصاف پانی نہیں ایمانداری کے ساتھ ان کے حقوق ان کی دہلیز پر دینگے ان کوکھویاہوامقام دینگے وعدہ کرتے ہیں روح قائد تمام بیرون ممالک سے جائیدادیں جوکرپشن سے بنائی گئی سوئیزرلینڈکے بنکوں میں 450ارب ڈالر واپس لاکر یورپ اور انگلینڈکے مقابلے کے ہسپتال سکول ویونیورسٹیاں بنائیگیاور بیت المال سے امداد دینگے انصاف امیر کے گھر کی لونڈی نہیں بلکہ غریب کے گھر کی دہلیزکی چین بنائیگے ۔نمائیشی فوٹوکھنچواکر اخبارات کی زینت نہیں بنائیں گے بلکہ حقیقی معنوں میں قائدکے پاکستان کو کرپشن اور دہشت گردی سے بچا ئیں گے اے روح قائدہم شرمندہ ہیںآپ کے پاکستان سے کھلواڑکرنے اور اس کو لوٹنے والے زندہ ہیں اے روح قائد ہم شرمندہ ہیں۔
168