چوکپنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نو منتخب صدر و سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف سے ان کی رہائش گاہ پر این اے 57 سے تعق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پی پی پی رہنماء آصف شفیق ستی کر رہے تھے۔ وفد میں محمد نذیر عباسی ایڈوکیٹ، چیئرمین یو سی مٹور راجہ محمد اشتیاق، پروفیسر اشفاق عباسی ، راشد ستی، فاروق ستی، عاشق عباسی، سیکرٹری انفارمیشن پی وائی او قاضی محمد عرفان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سوشل میڈیا ونگ راجہ غلام قنبر، صدر پی وائی او تحصیل کلر سیداں راجہ ثاقب جنجوعہ ایڈوکیٹ، عمر عباسی، کاشف ستی، تحصیل جنرل سیکرٹری کہوٹہ چودھری خالد، سابق سٹی ناظم کہوٹہ راجہ امان اللہ غازی، نائب صدر ضلع راولپنڈی تبسم منیر ستی ، وحید ستی و کارکنان شامل تھے۔ صدر پنجاب راجہ پرویز اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی میں تمام گروپ بندیوں کو ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا۔ پارٹی کے ناراض جیلوں کو راضی کریں گے اوردل برداشتہ ہو کر گھر بیٹھ جانے والے جیالوں کو ایک بار پھر متحرک کیا جائے گا۔ پنجاب میں ٹکٹوں کے فیصلے بروقت کیے جائیں گے تاکہ امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ الیکشن کمپین کا وقت مل سکے۔ پنجاب کی صدارت ایک بھاری ذمہ داری ہے اس سے عہدہ براہ ہونے کے لیے تمام جیالوں کا ساتھ چاہیے ہو گا۔
135