اسلام آباد(نیٹ نیوز) کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں پنجاب کے تین بڑے ڈویژنز میں شکست کیوں ہوئی، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں شکست کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں شکست کی وجوہات سمیت غیر تسلی بخش نتائج کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔وزیراعظم نے ٹکٹوں کی تقسیم، انتخابی مہم اور دیگر عوامل سے بھی جلد آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم گوجرانوالہ کینٹ بورڈ میں کامیابی پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
88