171

الیکشن کمشنر پنجاب جعلی ڈگری پر نا اہل قرار دیا ہے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے

الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے کہا ہے کہ جن اراکین کو عدالت نے جعلی ڈگری پر نا اہل قرار دیا ہے وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے

۔لاہور میں پنجاب کے نئے الیکشن کمشنرمحبوب انور نے چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے دوہری شہریت پر رکنیت ختم ہونےوالے اراکین بھی حصہ نہیں لے سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے حوالے سے سخت اقدامات کیے گے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں اور انتظامات مکمل ہیں۔محبوب انور نے ایک سوال پر کہا کہ عام انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے جامع انتظامات کیے جائیں گے اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر بھی اضافی نفری تعینات کی جائے گی ۔

 

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں