142

النورویلفےئرٹرسٹ نے یتیم بچیوں کی شادی کیلئے امداد ی رقوم تقسیم کیے

چودھری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
چودھری محمدسوارخان سابق ممبرضلع کونسل میرپوراورحاجی چودھری تاسب حسین صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سب

سے بڑی عبادت ہے ۔دکھی انسانیت کی خدمت کرکے قلبی سکون ملتاہے ۔وہ لوگ خوش نصیب ہیں جودکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ۔النورویلفےئرٹرسٹ بن دھمالی چکسواری کی فلاحی خدمات لائق تحسین اورقابل ستائش ہیں ۔النورویلفےئرٹرسٹ بن دھمالی چکسواری حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کررہاہے ۔غریب یتیم بچیوں کی شادی کے لیے امدادکی فراہمی النورویلفےئرٹرسٹ بن دھمالی چکسواری کااحسن اقدام ہے ۔مخیرحضرات النورویلفےئرٹرسٹ بن دھمالی چکسواری سے بھرپورتعاون کریں ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے النورویلفےئرٹرسٹ بن دھمالی چکسواری کی جانب سے غریب یتیم بچیوں کی شادی کے لیے امداد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نظامت کے فرائض حضرت عائشہؓ میموریل ہسپتال بن دھمالی کے ایڈمن آفیسرمحمدامین نے سرانجام دئیے ۔چودھری محمدسوارخان سابق ممبرضلع کونسل میرپوراورحاجی چودھری تاسب حسین صدرمعلم گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری ،چودھری ذوالفقارعلی ،میاں محمدسعید،آزادپریس کلب کے سیکرٹری نشرواشاعت چودھری واجدعلی نے ا لنورویلفےئرٹرسٹ بن دھمالی چکسواری کی جانب سے غریب یتیم بچیوں کی شادی کے لیے امداد تقسیم کی ۔لنورویلفےئرٹرسٹ بن دھمالی چکسواری نے لائف کےئریوکے کے تعاون سے غریب یتیم بچیوں کی شادی کے لیے امداد تقسیم کی ۔اس موقع پرچکسواری کے معروف صحافی شبیراحمدچودھری ،عمران بلال ،محمداسراراوردیگرموجودتھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں