الحمدللہ! حیدر کرکٹ کلب نے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2 سلور کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

فیصل آباد: حیدر کرکٹ کلب (HCC) نے شاندار اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2 سلور کے فائنل میں انکم ٹیکس (IT) کو 208 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فائنل میچ میں حیدر کرکٹ کلب نے پہلی اننگز میں 240/9 جبکہ دوسری اننگز میں 359 رنز اسکور کیے۔ جواب میں انکم ٹیکس کی ٹیم پہلی اننگز میں 192 اور دوسری اننگز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں حیدر کرکٹ کلب نے مجموعی طور پر 208 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
اس تاریخی فتح میں کپتان علی عمران زیدی کی بہترین قیادت نمایاں رہی جبکہ شہباز کیانی، اسفند یار خان، فیضان نیازی، رومان علی، جواد، عمران خان اور انیس حفیظ سمیت تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
سیزن کے بہترین کھلاڑیوں میں اسفند یار خان اور شہباز کیانی نمایاں رہے۔ عمران خان کو پورے ٹورنامنٹ میں شاندار باؤلنگ پر Best Bowler of President Trophy Grade 2 Silver کا اعزاز حاصل ہوا، جبکہ انیس حفیظ کو اپنی بہترین وکٹ کیپنگ، مہارت اور مستقل مزاجی کی بدولت Best Wicket Keeper of the Tournament قرار دیا گیا۔
حیدر کرکٹ کلب کی اس کامیابی میں ہیڈ کوچ رافع ہاشمی کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ رہنمائی اور بہترین منصوبہ بندی کا کردار انتہائی اہم رہا۔ ٹیم کی تیاری، کھلاڑیوں کی تربیت اور پورے سیزن میں ان کی غیر معمولی کاوشیں اس تاریخی کامیابی کی بنیاد ثابت ہوئیں۔
اس شاندار کامیابی پر ٹیم اونر رضا بھائی، ٹیم منیجر بلال شفیق بھٹی، ہیڈ کوچ رافع ہاشمی، ٹرینر سعد محمود، میڈیا پارٹنر ZAQ Media، اینالسٹ حافظ اُزیر شفیق بھٹی اور حیدر کرکٹ کلب کے تمام آفیشلز، سپورٹرز اور شائقین کرکٹ کو دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
حیدر کرکٹ کلب نے پورے سیزن میں نظم و ضبط، محنت، ٹیم ورک اور جیت کے جذبے کی مثال قائم کرتے ہوئے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ 2 سلور کا تاج اپنے سر سجایا اور ملکی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوایا۔