البلال اسپورٹس لائنز کی شاندار فتح 🦁 | توصیف غالب کی جارحانہ سنچری

کے زی اکیڈمی رنوترہ میں کھیلے گئے 30 اوورز کے سنسنی خیز میچ میں البلال اسپورٹس لائنز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پیراماؤنٹ کرکٹ کلب کو شکست دے دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ال بلال اسپورٹس لائنز نے صرف 4 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔
نمایاں بلے بازوں میں:
🏏 توصیف غالب نے ناقابلِ شکست 104 رنز (70 گیندوں) کی شاندار اننگز کھیلی۔
🏏 سلیم جانی نے 91 رنز (56 گیندوں) اور
🏏 منزل خان نے 54 رنز (28 گیندوں) کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
جواب میں پیراماؤنٹ کرکٹ کلب کی ٹیم 238 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
ان کی جانب سے حانن نے جرات مندانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 116 رنز (53 گیندوں) بنائے۔

🏅 میچ کے بہترین کھلاڑی: توصیف غالب
👏 منیجر: حافظ ازیر شفیق بھٹی
🏏 آرگنائزر: بلال شفیق بھٹی

ہیڈ کوچ قرار حیدری صاحب
📍 مقام: کے زی اکیڈمی رانوٹرا
فارمیٹ: 30 اوورز کلب میچ