٭حالات اگر برے ہوں تو یقین رکھنا چاہیے کیونکہ خدا جب کُچھ لیتا ہے تو ا سے بڑھ کر نوازتا ہے۔
(محمد طارق‘کنوہا)
٭ جب تم بغیر کسی وجہ سے خوشی محسوس کرو تو یقین کر لو کہ کو ئی نا کوئی آپ کیلئے دعا کر رہا ہے۔
(صاحبزادہ عمیر‘روات)
٭ زندگی کا ہر دن آخری سمجھو۔
(احسان الحق‘ پنڈوڑی چوہدریاں)
٭جو شخص دنیا کو آباد کرتا ہے اسکی آخرت خراب اور برباد ہو جاتی ہے اور جو شخص اپنی آخرت کو آباد کر تا ہے اس کی سب امیدیں پوری ہو جاتی ہیں۔
(فاروق نذیر‘بھاٹہ)
