اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند،پابندی کا اطلاق آج شام 6 بجے سے ہوگا

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پابندی کا اطلاق آج 26 نومبر شام 6 بجے سے ہوگا جو 28 نومبر رات 12 بج کر 30 منٹ تک جاری رہے گی۔پابندی کے دوران موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے ہیوی ٹریفک کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ فیض آباد بس ٹرمینل بھی بند رہے گا۔

ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق میٹرو بس سروس کا 7th ایونیو سے پاک سیکرٹریٹ تک روٹ آج رات 10 بجے سے معطل کر دیا جائے گا جبکہ الیکٹرک بس سروس بھی متاثر رہے گی۔ شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.