آل پاکستان اردو/ انگلش تقریری مقابلوں کا انعقاد ایف جی پبلک سکول بوائز پشاور روڈ راولپنڈی میں ہوا۔ جس میں ایف جی ای آئی کے پورے پاکستان سے منتخب طلباء نے اس مقابلے میں حصہ لیا
۔ یاد رہے کہ یہ وہ طلباء تھے جنہوں اپنے اپنے ریجن میں اور پھر اس کے بعد زونل سطح پر اول اور دوم پوزیشنز حاصل کی تھیں تب یہ اس مقابلے میں شرکت کے
حقدار ٹھہرے تھے مذکورہ مقابلے میں جن طلبا نے اردو مقابلے میں اول دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کیں ان میں فرقان علی/ اول پوزیشن ایف جی پبلک سکول نمبر 2 سیالکوٹ کینٹ، محمد فصیح حیدر/ دوم پوزیشن ایف جی پبلک سکول بوائز کراچی، مدثر ادریس/ سوم پوزیشن: ایف جی پبلک سکول بوائز بٹ خیلہ جبکہ انگلش تقریری مقابلے میں اول،دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کرنے والے
طلبہ میں ریان ملک/ اول پوزیشن ایف جی پبلک سکول نمبر 1 واہ کینٹ، سعد اکبر/ دوم پوزیشن ایف جی پبلک سکول قائد اعظم سکیم تھری چکلالہ ریجن، محمد محراب/ سوم پوزیشن: ایف جی پبلک سکول بوائز نمبر 1 حیدرآباد شامل تھے۔
چونکہ گزشتہ دونوں مقابلے، ریجن اور زونل سطح بھی سکول ہذا میں ہی منعقد ہوئے اس لئے پرنسپل محترم محمد ندیم خان صاحب کی ہدایت پر یہ خاص طور پر خیال رکھا گیا کہ ہر مقابلے میں نئے ججز کی خدمات حاصل کی جائیں
، اسی فارمولے کے تحت آج جن شخصیات نے اردو انگلش تقریری مقابلے میں ججز کے فرائض سر انجام دئیے ان میں اردو ججز محترمہ نمرہ ملک صاحبہ جو کئی زبانوں کی شاعرہ، ادیبہ، مصنفہ، پرائیڈ آف پرفارمنس ہیں
۔ محترم ڈاکٹر نجابت حسین صاحب جو پی ایچ ڈی اردو اور ایف جی سر سید کالج راولپنڈی میں لیکچرار ہیں اور محترم محمد طاہر ربانی صاحب تھے آپ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز موٹیویشنل سپیکر ہیں۔
اسی طرح انگلش ججز محترم عرفان یوسف قریشی صدر ٹورسٹ کلب انگلش ڈیبیٹر، میم کلثوم مشتاق لیکچرر ایف جی گرلز کالج کشمیر روڈ صدر راولپنڈی، محترم سید شعیب اسسٹنٹ پروفیسر ایف جی لیاقت علی ڈگری کالج پشاور روڈ راولپنڈی۔ پرنسپل سکول ہذا محترم محمد ندیم خان صاحب نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے
مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا، اور انہوں نے بحیثیت سپورٹس سیکرٹری راولپنڈی ریجن اپنی ذمہ داریوں کو کس طرح بطریق احسن نبھانے کی کوشش کی یہ بات انہوں نے اپنی گفتگو میں بیان فرمائی
۔ اْردو تقریری مقابلے کے مہمان خصوصی جی ایس او ٹو راولپنڈی ریجن محترم میجر سید محمد عثمان ہاشمی صاحب نے اردو مقابلے میں پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کئے
جبکہ انہوں نے اپنی گفتگو میں شمولیت اختیار کرنے والے طلباء کو کچھ شاباش بھی دی ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ جبکہ انگلش تقریری مقابلے میں محترم ڈاکٹر سید اعظم شاہ صاحب نے انعامات تقسیم کئے
اور ہمیشہ کی طرح ہم سب کی اور طلباء کی بھی حوصلہ افزائی فرمائی۔ججز میں سے محترمہ نمرہ، محترم عرفان یوسف قریشی، محترم محمد طاہر ربانی، اور محترم سید شعیب نے بھی اظہارِ خیال کیا اور بچوں کی
بہت زیادہ حوصلہ افزائی کی اور ان کے جذبوں اور حوصلوں کو جلا بخشی،نقابت کے فرائض ہمیشہ کی طرح محترم ڈاکٹر زوار حسین اور راقم الحروف شفقات عباس کہوٹ نے سر انجام دیئے پروگرام کے
دیگر معاونین میں محترم ندیم کوثر، محترم عامر شہزاد، وائس پرنسپل محترم عبدالماجد، وائس پرنسپل محترم فیاض احمد، محترم چوہدری مسعود الحسن، محترم محمد بلال، محترم محمد اکرم، محترم محمود الرحمٰن، محترم آصف جان، محترم آصف جاوید، محترم عامر خان اور محترمہ میم نائلہ خٹک شامل تھے
محترم علاؤالدین خٹک صاحب کا بھی شکریہ کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح کلاسز کے نظام و دیگر اْمور کو بخوبی سرانجام دیا۔ محترم خلیل الرحمٰن اور محترم ملک رضوان نے ہال میں موجود طلبا میں ڈسپلن کو برقرار رکھا نیز جن اساتذہ کرام نے پیریڈز لئے
اور علاؤ الدین خٹک صاحب کے ساتھ تعاون کیا۔ ریجن، زونل اور آل پاکستان کے ان مقابلوں کی وجہ سے ادارہ ھذا کی نیک نامی اور شہرت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا، جس کے لئے میں محترم پرنسپل صاحب اور تمام سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یقیناً اس کا تمام کریڈٹ محترم پرنسپل صاحب کو جاتا ھے
کہ جن کی قیادت اور لیڈر شپ میں یہ سب کچھ ممکن ہوا، اور ہم سرخرو ٹھہرے۔ اللّٰہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور اللّٰہ ایف جی پبلک سکول بوائز پشاور روڈ راولپنڈی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے آمین