گپ شپ کا مطلب ہے ہنسی دل لگی کی باتیں‘چھوٹی باتیں گپ شپ کا مثبت پہلو یہ ہے کہ اس میں خوشگوار ماحول ہوتا ہے ایک دوسرے کی بات توجہ سے سنی جاتی ہے اور ذہن پر کسی قسم کا بوجھ بھی نہیں پڑتادانستہ مذاق نہیں اڑایا جاتا نفرت کا شائبہ تک نہیں ہوتا کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ایک دوسرے سے جان چھڑانا نہیں پڑتی نہ ہی اکتاہٹ ہوتی ہے گپ شپ کے ذریعے مفید معلومات کا تبادلہ کیا جاتا ہے ایک دوسرے کے جاننے والوں کے احوال سے آگاہی بھی ہو جاتی ہے گپ شپ‘نصیحت اور مشورے کیلئے بھی کی جا سکتی ہے اور سنجیدہ معاملات بھی زیر بحث لائے جا سکتے ہیں گپ شپ اس کے ساتھ ہی کی جا تی ہے جس سے ذہنی ہم آہنگی ہوتی ہے ہمدردی اور برداشت کے جذبات ہوتے ہیں جب اخبارات اور الیکٹرونک میڈیا کی موجود ہ ترقی یافتہ شکل نہیں تھی تب ملکی اور بین الاقوامی حالات سے آگاہی کا ذریعہ گپ شپ ہی تھی بیرون ملک سے آنے والا وہاں کے حالات اور معلومات بیان کرتا تھا فوج سے چھٹی آنے والا سفر اور شہر کے حالات مشہور جگہوں سوغاتوں کی خبریں سناتا تھا ایک دوسرے کی باتیں غور سے سنی جاتی تھیں بڑے اپنے تجربات چھوٹوں تک گپ شپ کے ذریعے ہی پہنچاتے تھے گپ شپ کا دور دورہ خاص وقت میں ہوتا تھا اس پر دن بھر کے تھکاوٹ کے اثرات حاوی نہیں ہوتے تھے اونگھ تک نہیں آتی تھی بڑوں چھوٹوں کے درمیان رابطہ کا ذریعہ گپ شپ ہی تھی جب سے ٹی وی سکرینیں 24گھنٹے روشن رہنا شروع ہوئیں کاروبار پھیلے ٹیلی فون پر گفتگو عام ہوئی گپ شپ کا عمل بھی متاثر ہوا اب اگر کوئی گپ شپ کیلئے وقت نکالتا ہے کسی کے پاس بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے نکما‘بے روزگار یہاں تک کہ بے وقوف اور نادان کہا جاتا ہے کہ اپنا قیمتی وقت گپ شپ کی نذر کر رہا ہے حالانکہ غینمت ہیں ایسے لوگ جو دوسروں کے لئے وقت کی قربانی دیتے ہیں بغیر لالچ کے گپ شپ بہترین تعلقات کی غمازی کرتا ہے ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھنے اور موقع کی مناسبت سے اپنی بات پہنچانے میں گپ شپ مددگار ہوتی ہے جو لوگ ایک دوسرے کے پاس نہیں بیٹھتے یا موقع نہیں ملتا تو وہ کوئی دعویٰ بھی نہیں کر سکتے کہ فلاں ہمارا بہترین ہمدرد‘دوست اور تعلق کارہے اس لئے گپ شپ کا عمل معاشرتی روابط کا بہترین ذریعہ ہے گپ شپ روایت ہے اچھی عادت ہے اور انسانوں کو خوش رکھنے کا ذریعہ بھی ہے پوٹھوہار کے ہوٹل‘چائے خانے گپ شپ کی مشہور جگہیں ہیں بازار گپ شپ کا مرکز ہیں منڈی مویشیاں‘سالانہ روایتی میلے جہاں ثقافت‘کاروبار کے فروغ کا ذریعہ ہیں وہاں گپ شپ عمومی طور پر اب سیاسی تنقیدسے زچ کرنے کی کوشش میں مصروف عمل رہتے ہیں اس سے نہ تو ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے اور نہ معلومات کے تبادلہ کا موقع ملتا ہے ایک دوسرے کے درمیان کھینچاؤ اور بالآخرلاتعلقی ہو جانے کا سبب بنتی ہے
350