کلرسیداں چلان پر رکشہ ڈرائیورمشتعل وارڈن کو شدید دھمکیاں مقدمہ درج

کلرسیداں،چالان کرنے پر رکشہ ڈرائیورز مشتعل، ٹریفک بلاک کردی،ٹریفک وارڈن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،18رکشہ ڈرائیوروں خلاف کار سرکار میں مداخلت کرنے کے الزامات تحت مقدمہ درج،۔ ماجد حسین ٹریفک وارڈن نے استغاثہ تحریر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ صبح ساڑھے آٹھ بجے رکشہ ڈرائیور وقار حسین کو غلط پارکنگ پڑ چالان سمیت بدوں نمبر ہونے پر تھانہ کلرسیداں بند کروا دیا،دن 02 بجے وقار حسین دیگر رکشہ ڈرائیورز حیدر علی،ارسلان بٹ، عاصم توفیق وغیرہ دس بارہ رکشہ ڈرائیورز نے مین چوک

کلرسیداں میں رکشے کھڑے کرکے ٹریفک بلاک کردی، اور راشد مسعود کو گالم گلوچ کرنے سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے،محمد وقار نے دھمکی دی کہ تم دونوں ادھر سے بھاگ جاؤ ورنہ جان سے مار دیں گے، آئندہ یہاں ٹریفک کنٹرول مت کرنا، جس پر فوری طور پر اعلیٰ افسران کو اطلاع دی، وجہ عناد وقار حسین کو غلط پارکنگ پر چالان اور بدوں نمبر رکشہ تھانے میں بند کرنے کی ہے،۔ کلرسیداں پولیس نے ٹریفک پولیس کے استغاثہ پر ٹریفک میں خلل ڈالنے، روڈ بلاک کرنے والے مشتعل رکشہ ڈرائیورز خلاف مقدمہ درج کرلیا۔