(پنڈی پوسٹ نیوز)چینی میڈیا کے مطابق پاکستان کے دو امیدوار محمد ذیشان علی اور خرم داؤد کو چین کے خلائی مشنز کیلئے تربیت کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق یہ دونوں امیدوار چین کے اسپیس اسٹیشن پروگرام کے لیے تربیت حاصل کرنے والے پہلے غیر ملکی خلاباز ہوں گے۔حکام کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی خلائی تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، جس کے تحت دیگر ممالک کے خلابازوں کو بھی مستقبل میں چین کے خلائی پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان سائنسی و تکنیکی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے، جو دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔