پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے کالا گجراں میں ایک بڑی  کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بدبودار چربی سے تیل بنانے والا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا

موقع سے 800 کلو کیڑا لگی جانوروں کی آلائشوں کو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کردیا گیا  جبکہ موقع سے 480 کلو چربی سے تیار آئل کو ضبط کرلیا۔ ملزمان کیخلاف تھانے میں مقدمہ درج جبکہ ملزمان کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا بڑی عید کے بعد کچھ عناصر آلائشوں سے آئل بنانے کا کام شروع کردیتے ہیں صوبے بھر میں ایسے عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔ترجمان فوڈ اتھارٹی