پاکستانی کسٹمز کی بڑی کامیابی!بلوچستان میں کروڑوں روپے مالیت کا سونا بر آمد

(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے بلوچستان کے علاقے شیلاباغ میں فرنٹیئر کور (FC) کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ نٹیلیجنس آپریشن کے دوران سونا اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔اس کارروائی میں کسٹمز حکام نے مجموعی طور پر 6.162 کلوگرام سونے کے بسکٹ برآمد کیے ہیں،

جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تخمینی مالیت تقریباً 25 کروڑ روپے (250 ملین PKR) ہے۔۔ کسٹمز حکام نے برآمد شدہ سونا اپنے قبضے میں لے کر اسٹیٹ ویئر ہاؤس منتقل کر دیا ہے اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید قانونی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔