پاکستان کیلئے فخر کا لمحہ ،پاک بحریہ کے افسر نے 113 کلومیٹر کا آئرن مین چیلنج مکمل کر لیا

(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان نیوی کے لیفٹیننٹ شہزادہ اسد نے چین میں منعقد ہونے والا ’آئرن مین 70.3 ڈالی‘ مقابلہ کامیابی سے مکمل کرلیا، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 113 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔جس میں 1.9 کلومیٹر تیراکی، 90 کلومیٹر سائیکلنگ اور 21.1 کلومیٹر دوڑ شامل تھی۔

انہوں نے 1.9 کلومیٹر تیراکی 40 منٹ 57 سیکنڈ، 90 کلومیٹر سائیکلنگ 2 گھنٹے 59 منٹ 8 سیکنڈ جبکہ 21.1 کلومیٹر دوڑ 2 گھنٹے 30 منٹ 16 سیکنڈ میں مکمل کی۔لیفٹیننٹ شہزادہ اسد کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان نیوی اور ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔لیفٹیننٹ شہزادہ اسد کو اس بین الاقوامی چیلنج کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔