چیئرمین طارق یاسین کیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوسی غزن آباد میں اپنے دورِ اقتدار کے دوران ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے کی بھرپور کوشش کی، جن کا مقصد عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی تعمیر و ترقی تھا۔انہوں نے کہا کہ یوسی غزن آباد کے عوام کی خدمت میرے لیے اعزاز ہے۔ علاقے کے عوام نے ہمیشہ محبت اور اعتماد کا اظہار کیا، جس پر میں ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔
طارق یاسین کیانی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ آنے والے وقت میں بھی یوسی غزن آباد کی تعمیر و ترقی، سڑکوں، بنیادی سہولیات اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھوں گا۔ میری سیاست کا مقصد عوامی خدمت اور علاقے کی بہتری ہے۔
یوسی غزن آباد — ترقی، خدمت اور عوامی فلاح ہمارا عزم