وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بشکیک میں شاندار استقبال ،گارڈ آف آنر پیش

وزیراعظم محمد شہباز شریف کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک پہنچ گئے، جہاں ینتیماک اوردو (Palace of Unity) آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔وزیراعظم کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ کرغزستان کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ کرغزستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔