(پنڈی پوسٹ نیوز)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نو منتخب کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے وزارتِ خارجہ میں اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سلامتی کے امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے جنرل سید عامر رضا کو عہدے پر ترقی اور نئی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور خطے میں پائیدار امن و امان کے فروغ کے لیے ریاستی اداروں کے مابین قریبی اور مضبوط ادارہ جاتی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اہمیت پر مکمل اتفاق کیا۔