غریب محنت کش کی جانب سے اپنی مزدوری کا مطالبہ کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنانے، سر کے بال، مونچھیں اور داڑھی کاٹ کر تضحیک کرنے والے 02 ملزمان کو جہلم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا
تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ٹریس کر کے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،
جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال اور عزت و وقار کے تحفظ کے لیے ہر وقت متحرک ہے،ڈی پی او جہلم
