(پنڈی پوسٹ نیوز)مسقط میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عمانی وزیر برائے ہاؤسنگ و اربن پلاننگ ڈاکٹر خلفان بن سعید سے اہم ملاقات۔ عمانی وزیر نے “اپنی چھت اپنا گھر” پراجیکٹ کی تعریف کی اور اسے بلا سود ہونے کی وجہ سے بہترین ماڈل قرار دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ پروگرام کے تحت 2 لاکھ سے زائد افراد کو 260 ارب روپے کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں اور سوا لاکھ سے زائد خاندان اپنے گھروں میں منتقل ہو چکے ہیں۔ 5 سالوں میں کم آمدن والے افراد کے لیے 5 لاکھ گھروں کی فراہمی کا ہدف ہر صورت پورا کیا جائے گا۔