راولپنڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گنجمنڈی کے علاقے میں غیر معیاری، ناقص اور مضر صحت جوس کے خلاف کاروائی میں 3 ہزار لیٹر کے قریب جوس تلف کر کے جوس ڈیلروں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا اتھارٹی کی ٹیم نے گنج منڈی کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے 2 ہزار 790 لیٹر ناقص جوس موقع پر ہی تلف کر دیا ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کاروائی کے دوران جوس کے سیمپلز جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے موقع پر ہی چیک کئے گئے جو معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث ناقص قرار دیئے گئے جس پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مضر صحت جوس کو تلف کیا اور ناقص جوس کی سپلائی میں ملوث 2 جوس ڈیلروں کو ایک لاکھ روپے سے زائد
کے جرمانے عائد کرنے کے ساتھ سختی سے وارننگ دی گئی کہ آئندہ کسی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور کاروبار سیل کردیا جائے گا بھی شامل ہو سکتا ہے اتھارٹی حکام کے مطابق صوبہ بھر میں جوس ڈیلروں اور دیگر خوراک سے متعلق کاروبار کرنے والوں کے خلاف چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا اور کسی کو بھی عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ملاوٹ یا ناقص خوراک کی فروخت کی صورت میں فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں