سرگودھا(شکیل خان سے)آرپی او سرگودھا شہزاد آصف خان کا ڈی پی او صہیب اشرف کے ہمراہ ساہی وال ایس ڈی پی او آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں،سول سوسائٹی،صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل حکام کے سامنے پیش کیے۔
کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شکایات کے انبار لگا دیے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ساہی وال شہر اور گردونواح میں جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔خصوصی طور پر ساہی وال شہر کے محلہ حسین آباد کے رہائشیوں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی نشاندہی کی جبکہ پولیس گشت میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا اس موقع پر آصف شہزاد خان نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ فاروقہ کے سائلین کی جانب سے آر پی او سرگودھا کو چوکی فاروقہ میں فرنٹ ڈیسک کا قیام کی بھی مطالبہ کیا گیا جس پر ار پی او سرگودھا نے یقین دہانی کروائی آر پی او سرگودھا نے کہا کہ ساہی وال میں جرائم کے خاتمے، پولیس گشت میں اضافے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے جبکہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے گا۔
