ریسٹورنٹ ، شاپنگ مالز، اور شادی ہالز کے اوقات کا ر پھر تبدیل ،نئی ہدایات جاری

(پنڈی پوسٹ نیوز)دکانوں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کے اوقات کار میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کفایت شعاری اقدامات سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں دکانیں اور شاپنگ مالز اب رات 9 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، جبکہ شادی ہالز کو رات 10 بجے تک تقریبات جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں بھی نرمی کرتے ہوئے انہیں رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز ان اوقات کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔مزید برآں فارمیسیوں، اسپتالوں اور پیٹرول پمپس کو بھی ان پابندیوں سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا اور وہ معمول کے مطابق اپنی خدمات جاری رکھ سکیں گے۔نئے اوقات کار کا مقصد توانائی کے مؤثر استعمال اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔