راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں خاتون سے متعدد بار زیادتی اور نومولود بچی کے اغوا سے متعلق کیس میں پیشرفت

راولپنڈی میں پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کے اغواء کے مقدمے میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

متن مقدمہ کے مطابق متاثرہ خاتون ہوٹل کے کمرہ میں رہائش پزیر تھیں جہاں زیر حراست ملزمہ اور ہوٹل منیجر نے مختلف لوگوں سے متاثرہ خاتون سے زیادتی کروائی جس کے بعد متاثرہ خاتون حاملہ ہوگئی، بعد ازاں بچے کی پیدائش کے بعد نومولود بچی کو اغوا کر لیا گیا۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر 3 یوم قبل درج کیا گیا، پیرودھائی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزمہ کو حراست میں لے لیا، قبل ازیں ہوٹل منیجر کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی۔