راولپنڈی پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ملاوٹی اور مضر صحت اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف گنج منڈی میں کاروائی کے دوران 500 کلو ناقص اور مضر صحت ہلدی تلف کر کے آٹا چکی کو سیل کر دیا گیا ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق خفیہ اطلاع اور مسلسل موصول ہونے والی شکایات پر کی گئی کاروائی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے آٹا چکی سے ہلدی کے نمونے حاصل
کر کے تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوائے تھے جو بعد ازاں ناقص معیار اور انسانی صحت کے لئے مضر قرار دیتے ہوئے فیل ہو گئے رپورٹ موصول ہونے کے بعد اتھارٹی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے موقع پر موجود 500 کلو سے زائد ناقص ہلدی تلف کر دی اور فوڈ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر آٹا چکی کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ترجمان کے مطابق ملاوٹی مصالحہ جات خصوصاً ہلدی پاؤڈر کے خلاف صوبہ بھر میں خصوصی سیمپلنگ مہم جاری ہے تاکہ شہریوں کو خالص اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ملاوٹی یا غیر معیاری خوراک سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر فوری رابطہ کریں۔