راولپنڈی بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج کم سن بچیوں سےجنسی استحصال ہراسگی کا انکشاف

راولپنڈی کے بڑے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں زیر علاج کم سن بچیوں کے جنسی استحصال اور ہراسگی کا انکشاف ہوا ہے جس میں ہسپتال عملے کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں تھانہ وارث خان پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ترنول کی رہائشی (ع،ج) نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ٹریفک حادثے میں ٹانگ ٹوٹ جانے کے باعث اس کی 11 سالہ بچی (ا،ج) بے نظیر بھٹو ہسپتال کے آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ میں زیر علاج تھی اس دوران صبح ساڑھے پانچ بجے کسی کام سے وارڈ سے باہر گئی تو ڈیوٹی پر موجود محمد حمزہ نامی خاکروب نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی تاہم میرے واپس پہنچنے پر وہ گھبرا کر بھاگ گیا تھانہ وارث خان پولیس نے بچی کی والدہ کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 377 بی کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔