جہلم تحصیل سوہاوہ کے علاقے پھولرے سیداں میں تھانہ سوہاوہ کے SHO کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ ایک 31 سالہ شخص گزشتہ دو روز سے لاپتا ہے جبکہ ایک کنویں کے باہر خون کے نشانات بھی موجود ہیں۔ کنویں کی گہرائی تقریباً 40 سے 50 فٹ تھی، جس کے باعث سرچ آپریشن کے لیے ریسکیو 1122 سے مدد طلب کی گئی سرچ آپریشن کے بعد کنویں سے ایک شخص کی ڈیڈ باڈی برآمد کر لی گئی۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اویس ولد عنایت، عمر 31 سال کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق تحصیل گوجر خان، ضلع راولپنڈی کے علاقے کرسل جاتری گاؤں سے تھا
