سکوٹ (انوارالحق راجہ سے )تحصیل کلر سیداں کو بالعموم اور نئ قائم ہونے والی یوسی ممیام کو باالخصوص ترقیاتی کاموں میں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے صرف لاہور اور بڑے شہروں میں ترقیاتی کاموں سے مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک نہہں بڑھے گا کیونکہ آبادی کا بڑا حصہ دیہاتوں میں آباد ہے اگر یہی صورتحال رہی تو ووٹر آئندہ الیکشن میں ن لیگ گا احتساب کر ے گا اور ہمارے جیسے ن لیگ کے سپورٹرز بھی عوام کے آگے بے بس ہوں گے۔ تحصیل کہوٹہ میں دو پاسپورٹ قائم کر دئۓ گے ہیں اور تحصیل کلر سیداں میں ایک بھی پاسپورٹ آفس نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممیام سے معروف مسلم لیگی رہنما راجہ محمد جمیل (حال مقیم یو کے )نے اپنے ایک میڈیا کو جاری ہونے والے بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ یوسی ممیام میں گلیوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ ان گلیوں میں انسان تو دور کی بات حیوانوں کا چلنا بھی محال ہے ۔ موضع کنڈیاری کی دونوں سڑکیں کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہیں ہیں لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ علاقے میں کوئی میڈیکل کی سہولت میسر نہیں ہماری ماوں بہنوں اور بیٹیوں کو علاج کے لیے کلر سیداں کے دھکے کھانے پڑتے ہیں ممیام میں ایک ڈسپنسری موجود تھی جس کو بھی ختم کر دیا گیا۔ راجہ محمد جمیل نے سابق ایم اے اور راجہ ظفرالحق کے فرزند راجہ محمد علی کو خراج تحسین پیش کیا جن کے دور میں علاقے میں ریکارڈ تر قیاتی کام ہوۓ۔