398

سوار محمد حسین شہید

جوان سوار محمد حسین جنجوعہ شہید اٹھارہ جون 1949 کو ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے ایک گاؤں ڈھوک پیر بخش (جو اب ان کے نام کی مناسبت سے ڈھوک محمد حسین جنجوعہ کے نام سے موسوم کی جا چکی ہے) میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تین ستمبر 1966 کو محض سترہ سال کی کم عمری میں پاک فوج میں بطور ڈرائیور شمولیت اختیار کی اور ڈرائیور ہونے کے باوجود عملی جنگ میں بھر پور حصہ لیا۔

انہوں نے پاک بھارت جنگ حصہ لیا اور دس دسمبر 1971 کو شام  چاربجے بھارتی فوج کی مشین گن سے نکلی گولیاں ان کے سینے پر لگیں اور وہ وہیں خالق حقیقی سے جا ملے ۔ ان کی اسی بہادری کے اعتراف میں پاک فوج نے انہیں اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں