395

فلائیٹ انجنیئر خالد مسعود کیانی

خالد مسعود کیانی ولد محمد سرور کلر سیداں روڈ پر واقعہ گاؤں پنڈ مرزیاں میں مورخہ 12 – 7 -1959کو پیدا ہوئے ۔ میٹرک کا امتحان گورنمنٹ ہائی ااسکول ساگری سے پاس کیا ۔ 1982میں یونیورسٹی آف کراچی سے گریجوایشن کی ۔24- 3 -1988 کو پاکستان ائر فورس سے آٹھویں فلائیٹ انجنیئرکورس 8th Flight Engineer Course میں شمولیت اور کامیابی حاصل کی ۔او ر انھیں فلائینگ وینگ سے نوازا گیا ۔اب خالد کیانی نے پاکستان ائر فورس میں ائر کرافٹC-130پر بطور فلائیٹ انجنئر باقائدہ فلائینگ شروع کردی اس دوران وہ امریکہ ، فرانس ،چین ،جرمنی ، سعودی عرب ،اٹلی وغیرہ کے علاوہ پاکستان کے ہر بیس پر اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے رہے ۔خالد مسعود کیانی شہید معروف سیاسی و سماجی کارکن پرویز اختر مرزا کے حقیقی بھائی ہیں ۔ وہ انتہاہی ملن سار اور شفیق انسان تھے ۔وطن عزیز کے دفاع پر مامور مسلح افواج کے لیے راشن اور اسلحہ وغیرہ مہیا کرنا ان کی ڈیوٹی میں شامل تھا ۔اپنے پیارے وطن کے دفائی امور سے متحلق فرائض سر انجام دیتے ہوئے مورخہ 10-9-1998 کے دن اسلام آباد ائر پورٹ پر C-130ہوائی جہاز کو حادثہ پیش آیا اورخالد مسعود کیانی نے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا ۔شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں پنڈ مرزیاں میں سپرد خاک کیا گیا شہید کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کو اس کی وطن کے لیے شہادت پر فخر ہے ۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں