راولپنڈی: 92 نیوز کی سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کا قتل، شوہر کے اعتراف کی اطلاعات، پسند کی شادی اور دو بیٹیوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اڈیالہ روڈ گلشن آباد میں 92 نیوز چینل کی سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے افسوسناک واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقتولہ کے شوہر احسن نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ربیعہ احسن کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ان کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ربیعہ احسن اور ان کے شوہر نے پسند کی شادی کی تھی اور ان کے ہاں دو بیٹیاں بھی ہیں۔

واقعے نے صحافتی حلقوں سمیت شہریوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ایک خاتون صحافی کا اپنے ہی گھر میں قتل ہونا انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ پولیس واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے۔