اوکاڑہ پولیس کا نیو ایئر آپریشن – 04 شراب فروش گرفتار، درجنوں لیٹر شراب برآمد

نئے سال کی تقریبات کے موقع پر اوکاڑہ میں پولیس نے منشیات اور شراب کی غیر قانونی فروخت کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ تھانہ صدر رینالہ پولیس نے تین ملزمان تنویر، طاہر اور سلیم کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 20، 25 اور 12 لیٹر شراب برآمد کی، جبکہ کینٹ پولیس نے ملزم سنی سے بھی 20 لیٹر شراب کی برآمدگی ظاہر کی۔ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی صورت قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔