خضدار، بلوچستان میں ہونے والے ایک دلخراش خودکش حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے رافع سلیم کو گزشتہ شب کوئٹہ سے بذریعہ ایمبولینس ملٹری ہسپتال (ایم ایچ) راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ رافع سلیم کا تعلق پلالہ سیداں، تحصیل کلر سیداں سے ہے۔ وہ صوبیدار سلیم کے صاحبزادے ہیں۔
اس افسوسناک واقعے میں رافع سلیم کی دو معصوم بہنیں، عیشا سلیم اور سحر سلیم جامِ شہادت نوش کر گئیں تھی۔ یہ سانحہ نہ صرف ان کے خاندان کے لیے بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے۔
رافع سلیم اس وقت راولپنڈی کے فوجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ۔ پورا علاقہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔