کلر سیداں،گرین بس روٹ میں بیول کو شامل کرنے کا مطالبہ،دو سے تین بسیں چلانے کی اپیل

بیول( راجہ طارق ایوب،نمائندہ پنڈی پوسٹ ) کلر سیداں سے چلنے والی گرین بسز کے روٹ میں بیول کو بھی شامل کیا جائے اور دو یا تین بسیں بیول براستہ کلر بھی چلائی جائیں۔اہل علاقہ کا مطالبہ۔کلر سیداں سے چلنے والی الیکٹرک گرین بسز پنجاب حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی ہیں جن میں مختلف روٹس پر بسوں کو چلانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے یہ عوام کے لئے ایک بہت بڑی سفری سہولت ہے ۔

لیکن ان بسوں کے روٹس میں بیول کو شامل نہیں کیا گیا جس سےاہل بیول میں سخت تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ یہاں سے عوام کی ایک بہت بڑی تعداد روزانہ بیول سے کلر،روات،اسلام آباد اور راولپنڈی کی جانب سفر کرتی ہے جن میں طالب علم،دفتری ملازمین،تاجر،اور دیگر افراد شامل ہیں اگر بیول سے گرین بسز براستہ کلر چلائی جائیں تو عوام کی بڑی تعداد کو فائدہ ہو گا۔لہذا بیول اور اس کے گردو نواح میں رہنے والے افراد کا مطالبہ ہے کہ کلر سیداں سے چلائی جانے والی بسز کے روٹس میں بیول بھی شامل کیا جائے اور دو یا تین بسیں بیول سے براستہ کلر تا ٹی چوک تک چلائی جائیں تا کہ عوام کو سفری سہولت حاصل ہو۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.