پٹرول سستا،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار،عوام پریشان

بیول(راجہ طارق ایوب،نمائندہ پنڈی پوسٹ )پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل کمی،لیکن عوام اس کے ثمرات سے تا حال محروم ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔جب بھی پٹرول کی قیمت بڑھتی ہے کرایوں میں فوری اضافہ کر دیا جاتا ہے لیکن اب حکومت مسلسل پٹرول کی قیمتیں کم کر رہی ہے لیکن کرایوں میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں کی جا رہی ہے۔جس کی وجہ سے روز بروز ٹرانسپورٹرز مالکان اور سواریوں میں بحث مباحثہ ،تو تکار اور لڑائی جھگڑے بھی ہوتے ہیں عوام کا مطالبہ ہے کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس بات کا سختی سے نوٹس لے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ نامی جاری کر کے ان پر عملدرآمد کرائے تا کہ عوام کو کچھ ریلیف حاصل ہو۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.