بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج سے متعلق 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع

راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج سے متعلق 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی، اس موقع پر بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم اور پراسیکیوشن کے ارکان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی موکلہ کو تمام 29 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے۔عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے مقدمات کی مزید سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.